سعودی وزیرخارجہ سے امریکی اور اردنی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ، غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال

بدھ 13 اگست 2025 17:08

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نیٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ڈیولپمنٹ خصوصا غزہ کی صورتحال، اس کے سلامتی اور انسانی اثرات، اس سے نمنٹے کیلیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان اور اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے رابطے میں دو طرفہ تعلقات، خصوصا غزہ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔