یوم آزادی ومعرکہ حق بھرپور طریقے سے منا یاجائے گا ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرسیالکوٹ

بدھ 13 اگست 2025 19:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرسیالکوٹ محمد نوید اقبال نے کہا ہے کہ یوم آزادی ومعرکہ حق بھرپور طریقے سے منا یاجائے گا اور 14اگست کو دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو پرچم کشائی کی مرکزی تقریب9 بجے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کچہری روڈ پر منعقد ہو گی ۔ریسکیو اہلکار و دیگر افسران و ملازمین پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھیں گے اور 11بجے ریسکیو 1122، ریسکیو سکاوٹس اور شمس ہنڈا کے ساتھ مل کر سینٹرل ریسکیو اسٹیشن سے ریلی نکالی جائے گی ۔تمام احباب ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر جشن آزادی منائیں اور تقریبات میں لازمی شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :