صوبائی مینجمنٹ سروس کے شرکاء کا ریجنل پولیس آفس ملتان کا دورہ

بدھ 13 اگست 2025 19:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی مینجمنٹ سروس کے شرکاء نے ریجنل پولیس آفس ملتان کا دورہ کیا جہاں انہیں ملتان ریجن پولیس کی کارکردگی اور جدید پولیسنگ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ محمد نعیم شاہد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اوربتایا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ سے جرائم پیشہ گروہوں کےخلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں،کروڑوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت کے لیے "خدمت مراکز" قائم کئے گئے، نئے تھانے بنائے گئے اور موجودہ تھانوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ پولیس خد مات تیزی اور باعزت طریقے سے فراہم کی جا سکیں۔ دورے کے اختتام پرشرکاء نے سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ شرکاء نے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :