یوم آزادی پر چینی سفارتخانے کی حکومت اور عوام کو مبارکباد، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کردیا

جمعرات 14 اگست 2025 12:04

یوم آزادی پر چینی سفارتخانے کی حکومت اور عوام کو مبارکباد، پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چینی سفارتخانے نے پاکستان کے عوام اور حکومت کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

چینی سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں پاک چین مستحکم دوستی میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان کے استحکام کےلئے دعا کی ۔ پوسٹ میں پاک چین دوستی زندہ باد سمیت دونوں ممالک کے پرچم بھی شیئر کئے گئے جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے مینار پاکستان کےبیک گراونڈ میں سبز ہلالی پرچم پر مشتمل تصویر بھی شیئر کی گئی ۔932