آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی

جمعرات 14 اگست 2025 16:39

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)75 سالہ کینیڈین خاتون کی آنکھوں کے ایک غیر معمولی اور نایاب آپریشن کے نتیجے میں دس سال بعد روشنی واپس لوٹ آئی۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں 75 سالہ خاتون کی آنکھوں کا منفرد اور نایاب آپریشن کیا گیا جسے طبی اصطلاح میں آسٹیو اوڈونٹو کیراٹو پروستھیسس اور عام اصطلاح میں آنکھ میں دانت لگانے کی سرجری کہا جاتا ہے۔گیل لین نامی کینیڈین خاتون کی بینائی ایک مدافعتی بیماری کے باعث قرنیہ میں آجانے والے زخموں کے سبب ختم ہو گئی تھی۔خاتون کی بینائی کے لیے رواں سال فروری میں ان کی آنکھوں کا ایک انقلابی آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ 10 سال بعد دوبارہ سے دیکھنے کے قابل ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :