عید میلاد النبیﷺ کس تاریخ کو ہو گی؟

عید میلاد النبی کی تاریخ اور ربیع الاول کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشن گوئی کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اگست 2025 18:35

عید میلاد النبیﷺ کس تاریخ کو ہو گی؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) عید میلاد النبیﷺ کس تاریخ کو ہو گی؟ عید میلاد النبی کی تاریخ اور ربیع الاول کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے ربیع الاول 1447ہجری کے چاند کی متوقع رویت بارے پیش گوئی کر دی۔

(جاری ہے)

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23اگست 2025ء کو دن 11:06بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24اگست 2025ء کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا، موسم صاف ہونے کی صورت میں 24اگست 2025ء کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔سپارکو کے مطابق ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25اگست 2025ء کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :