بنیاں المرصوص کی کامیابی کے بعد جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ عظمی بخاری

جمعرات 14 اگست 2025 17:31

بنیاں المرصوص کی کامیابی کے بعد جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ عظمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) بنیاں المرصوص کی کامیابی کے بعد جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔یوم آزادی پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے یہاں اپنے ایک جا ری بیان میں کہاہے کہ یوم آزادی اللہ تعالی کا شکر بجا لانے کا تقاضا کرتا ہے،14اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔

(جاری ہے)

بڑی شہادتوں ہجرتوں اور قربانیوں کے بعد اللہ تعالی نے ہمیں آزادی جیسی نعمت نصیب فرمائی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمی نے کہا کہ بنیاں المرصوص کی کامیابی کے بعد جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے، ہم ملک وقوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔