وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت اور ذرائع ابلاغ کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 17:35

وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت اور ذرائع ابلاغ کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ جمعرات کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر مملکت نے بدر شہباز وڑائچ کو تمغہ امتیاز عطاء کیا۔

(جاری ہے)

بدر شہباز نے بروقت اور درست اطلاعات کی فراہمی کے ذریعے قومی موقف کو اندرون و بیرون ملک مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ میں پاکستان کے بیانیے کو کامیابی سے پیش کر کے مخالف پروپیگنڈا ناکام بنایا۔ بدر شہباز وڑائچ ایک ایسی قوم کی آواز بنے جس کا حریف دروغ گوئی، جعلی خبروں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر انحصار کر رہا تھا۔ بدر شہباز وڑائچ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور میڈیا حکمت عملی ملکی وقار کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوئیں۔