شمالی وزیرستان، دتہ خیل ہائی سکول میں جشنِ آزادی و معرکہ حق کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 14 اگست 2025 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح شمالی وزیرستان کے دور افتادہ علاقہ دتہ خیل ہائی سکول میں بھی جشنِ آزادی و معرکہ حق کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ،جس میں اساتذہ کرام، علاقہ عمائدین، طلباء اور عوام نے قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل دتہ خیل کے گورنمنٹ ہائی سکول دتہ خیل میں 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔تقریب کے شرکاء نے قومی پرچم لہرا کر اور قومی ترانے کی گونج میں وطن سے محبت اور عزمِ وفا کا اظہار کیا۔ تقریب میں آزادی کی اہمیت اور قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :