یوم آزادی کے موقع پر لاہورپریس کلب میں خصوصی تقریب

جمعرات 14 اگست 2025 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)یوم آزادی کے موقع پر لاہورپریس کلب میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں صدرارشد انصاری، سینئر نائب صدر افضال طالب ، نائب صدر صائمہ نواز، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، ممبرگورننگ باڈی رانا شہزاد اوربڑی تعداد میں کلب ممبران نے فیملیز سمیت شرکت کی اور ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، ہم بطور قوم قائداعظم محمد علی جناح ، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور آزادی کے حصول کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے والے رہنماں کے تاقیامت مشکورہیں جن کے طفیل آج ہم اس پاک وطن میں اپنی مرضی کی زندگی گزار رہے ہیں اور پوری دنیا میں ایک باوقار قوم کے طور پر پہچانے جاتے ہیںاور اس کے لیے ہم اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یوم آزادی اس لئے بھی خاص ہے کہ دس مئی کو اپنے دشمن کے جنگی ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیا اور دنیا بھر میں پاکستانی قوم اور افواج نے اپنا سکہ منوایا۔