آبادکاری کا عمل تیز کرنے کا اسرائیلی منصوبہ دو ریاستی حل کو ختم کر دے گا، اقوام متحدہ

جمعہ 15 اگست 2025 08:30

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں ایک بستی کا منصوبہ شروع کرنے کے فیصلے سے دستبردار ہو جائے۔ عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے اسے ایک ایسا منصوبہ قرار دیا جو علاقے کو تقسیم اور مشرقی القدس سے الگ کر دے گا۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ منصوبہ دو ریاستی حل کے مواقع کو ختم کر دے گا۔

(جاری ہے)

یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں اور قبضے کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے یہ بیانات اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ کے اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے ایک طویل عرصے سے زیر التوا بستی کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا کہا تھا۔ یہ بستی مغربی کنارے کو تقسیم کر کے مشرقی القدس سے الگ کر دے گی ۔ ان کے دفتر نے اس اقدام کو فلسطینی ریاست کے قیام کے خیال کو "دفن" کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :