پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی 24 گھنٹوں کے دوران فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری

جمعہ 15 اگست 2025 13:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور 1 بچہ شامل ہے۔بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 30 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 25 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 5 گھر مکمل منہدم ہوئے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :