خانیوال ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فصلوں میں اضافہ کے اقدامات کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس

جمعہ 15 اگست 2025 15:01

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فصلات کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس خانیوال میں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سیہڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر محمد اقبال سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیلڈ اسسٹنٹس کی کارکردگی، کھاد اور پیسٹی سائیڈز کی فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر محمد اقبال نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیلوں میں ریڈز کی شرح بڑھائیں اور فیلڈ اسسٹنٹس پیسٹی سائیڈز و کھاد ڈیلرز کا مکمل ڈیٹا فوری طور پر فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کے انٹرنز سے ٹارگٹ بیسڈ کام لیا جائے اور عرصہ سے التواء میں پڑے ایف آئی آر کیسز کے حوالے سے انتظامیہ کو لیٹر لکھے جائیں، جبکہ ان کیسز کے چالان جلد از جلد عدالتوں کو بھجوائے جائیں۔انہوں نے زور دیا کہ ممنوعہ کیڑے مار ادویات کے استعمال کی روک تھام کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ فصلات کو نقصان سے بچایا جا سکے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔\378