چنیوٹ ،فریزر سے 4 کلو باسی گوشت برآمد کر کے تلف اورمیٹ شاپس کو بھی بھاری جرمانے عائد

جمعہ 15 اگست 2025 16:56

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ملاوٹ کے ناسور کے خاتمے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات سرگرم ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ضلع بھر میں متعدد فوڈ بزنسز کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر69 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دودھ اور گوشت بیچنے والی دکانوں کی کڑی نگرانی جاری رہی اوردودھ کی ناقص کوالٹی پرجرمانے کے ساتھ15 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔اسی طرح میٹ شاپس پر بھی صفائی کے ناقص انتظامات،ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔فریزر سے 4 کلو باسی گوشت برآمد کر کے تلف اورمیٹ شاپس کو بھی بھاری جرمانے عائدکئے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :