ملتان میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن ، گھر سے بھاگے 2 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

جمعہ 15 اگست 2025 17:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن کے دوران گھر سے بھاگے 2 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 13 سالہ عرفان ولد سردار اور 11 سالہ شہزاد ولد الطاف شامل ہیں، بچوں کو ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈہ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پرو ٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ، ایک بچے کا تعلق ساہیوال سے اور دوسرے کا تعلق ملتان سے ہے ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :