میئرپشاورکا باجوڑمیں آسمانی بجلی گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار تعزیت

جمعہ 15 اگست 2025 17:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) میئر پشاورزبیرعلی نے باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑی میں آسمانی بجلی گرنے کے المناک حادثے پر انتہائی دکھ اوررنج کا اظہارکیا ہے، انھوں نے کہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہم سب کے لیے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ، ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسان بے بسی اوردکھ کی شدت کو لفظوں میں بیان کرنے سے قاصرہے، تمام متاثرین کے لیے دل سے دعاگوہیں، اللہ تعالی جاں بحق افراد کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے اورزخمیوں کو جلد شفا کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے اپیل کی کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں فوری امداد، ریلیف اورمتاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :