سرگودھا ، حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 15 اگست 2025 17:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سرگودھا میں جمعہ کے روزحضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے ماتمی جلوس اور مجالس سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت رواں دواں ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے سرگودھا پولیس نے چہلم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فُول پروف سکیورٹی نیٹ ورک بنایا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھرمیں 13جلوس نکالے گئے۔

(جاری ہے)

جن میں کیٹیگری اے کے دو، بی کیٹیگری کے دو اور سی کیٹیگری کے نو جلوس شامل ہیں جبکہ پولیس نے تمام جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔ مرکزی جلوس کا آغاز بلاک نمبری 14 سے نکالا گیا جو شہرکے مختلف راستوں کارخانہ بازار، کچہری بازار، اردو بازار شربت چوک ، لیاقت بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ دارالعلوم محمد آباد پراختتام پذیر ہوگا۔ اس حوالے سے جلوسوں کی سخت سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار الرٹ ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی پی او خود فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :