وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرزپروگرام کے دوسرے مر حلے کیلئے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں، ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 15 اگست 2025 18:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر زپروگرام کے دوسرے مر حلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پرو گرام کے دوسرے مرحلے کا 14 اگست 2025 ء سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور ایسے کاشتکارجو7 ایکڑ یا اس سے زیادہ رقبہ کے مالک ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 75 ہارس پاور یا اس سے زائد ہارس پاور کے ٹریکٹرز پر10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ خواہشمند کاشتکاردرخواست جمع کرانے کیلئے پورٹل https://gts.punjab.gov.pk/ کا وزٹ کریں اور آن لائن اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کاشتکار اپنی درخواستیں یکم ستمبر2025 ء تک آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس اس پروگرام کے پہلے مر حلے کے دوران 9500 گرین ٹریکٹرز بذریعہ شفاف قرعہ اندازی کاشتکاروں کو فراہم کئے جا چکے ہیں۔ اس پروگرام کے دوسرے مر حلے کے دوران 20 ہزار مزید ٹر یکٹرز کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہم کئے جائیں گے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اس پروگرام سے صوبہ میں مشینی زراعت کو فروغ حاصل ہوگا جس سے زرعی پیداواری اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :