ٹرانس پشاور کی جانب سے جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد

جمعہ 15 اگست 2025 18:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ٹرانس پشاور کی جانب سے جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقادکیا گیا۔تر جمان ٹر انس پشاور کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر بسوں اور سٹیشنز کو خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے سجا یا گیا۔

(جاری ہے)

سٹیشنز پر بچوں کیلئے فیس پینٹنگ، غباروں اور دیگر ایکٹوٹیز کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا۔سٹیشنر پر ساؤنڈ سسٹمز پر ملی نغموں اور دھنوں کا خصوصی انتظام کیا گیا۔بچوں اور بڑوں نے بھرپور شرکت کی۔اسٹیشنز پر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد ہوئیں۔بچوں نے فیس پینٹنگ کروائی اور خوشی کا اظہار کیا۔سات بی آر ٹی بسوں کو خصوصی طور پر سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا۔

متعلقہ عنوان :