وفاقی وزیر اویس احمد لغاری اور وفاقی سیکرٹری محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پرہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

جمعہ 15 اگست 2025 18:58

وفاقی وزیر اویس احمد  لغاری اور وفاقی سیکرٹری   محمد فخر عالم عرفان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے مطابق انہیں 23 مارچ 2026 کو اعزاز عطا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی تاریخی کمی، 191 ارب روپے کی قومی بچت، بجلی سہولت کے ذریعے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تجدید سے 3400 ارب روپے کی قومی بچت، ملکی بجلی کی مستقبل کی منصوبہ بندی میں 4000 ارب روپے کی بچت کے ساتھ ساتھ ایک سال کے قلیل عرصے میں سسٹم میں انقلابی اصلاحات کے صلے میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :