| 982ویں عرس کی مناسبت سے مرکز صراط مستقیم میں کانفرنس کا انعقاد

ژ*داتا گنج بخشؒ کانفرنس، کشف المحجوب فکری بگاڑ کا علاج ہے،ڈاکٹر آصف جلالی

جمعہ 15 اگست 2025 20:15

tلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے زیرِ اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سیدنا علی بن عثمان ہجویریؒ کے 982ویں عرس مبارک پر ’’سیدنا داتا گنج بخشؒ کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ’’کشف المحجوب اور فکری بگاڑ کا سدباب‘‘ کے موضوع پر تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ داتا گنج بخشؒ نے ایک ہزار سال قبل کشف المحجوب امت کو عطا کیا، جو آج بھی علم و حکمت کا خزانہ ہے۔ آپ نے عقائد کی تشریح، عملی و اخلاقی بگاڑ کے خاتمے اور معاشرتی اصلاح پر زور دیا، سلاطین کو علماء حق سے مستفید ہونے اور علماء کو درباروں سے دور رہنے کی تلقین کی۔ڈاکٹر آصف جلالی نے کہا کہ آج بھی ضرورت ہے کہ عوام و خواص کشف المحجوب سے استفادہ کریں۔ کانفرنس میں علما کرام اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

متعلقہ عنوان :