سکھر نازیبا ویڈیوز پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ٹک ٹاکر نے خاتون سے 44 لاکھ روپے بٹورے اور 70 لاکھ کی مزید ڈیمانڈ کی، حکام

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سکھر نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیو کے ذریعے خاتون سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے بٹورنے والے ٹکر ٹاکرکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مبینہ ٹک ٹاکر نے خاتون سے 44 لاکھ روپے بٹورے اور 70 لاکھ کی مزید ڈیمانڈ کی ، ملزم کی گرفتاری کے دوران سی سی آئی اے اہلکار کو بھی زخمی کیا، ملزم کو باقاعدہ گرفتاری کے بعد این سی سی آئی اے ٹیم ساتھ لے کر سکھر روانہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :