خیبرپختونخوا ، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری

بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 189 فراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے ہیں،پی ڈی ایم اے

جمعہ 15 اگست 2025 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی،بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 189 فراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ،پی ڈی ایم اے کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 189 فراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوے۔

جاں بحق افراد میں 163 مرد، 14 خواتین اور 12 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 18 مرد، 2 خواتین اور1 بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 45 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 38 گھروں کو جزوی اور 07 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔