فیصل آباد میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 2300 پولیس افسران اور اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے

جمعہ 15 اگست 2025 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) فیصل آباد میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 2300 پولیس افسران اور اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ تفصیلات کے فیصل آباد میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 2300 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں نے سکیورٹی فراہم کی۔

سکیورٹی میں 5 ایس پیز اور 10ڈی ایس پیز، 28 انسپکٹر ز،93 سب انسپکٹر ز، 190 اے ایس آئیز، 186 ہیڈ کانسٹیبلان ، 1844 کانسٹیبلزو لیڈی کانسٹیبلان شامل تھے ۔مرکزی جلوس امام بارگاہ جعفریہ ٹرسٹ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا اختتام پزیر ہوگیا، مرکزی مجلس بھی مزکورہ امام بارگاہ منعقد ہوئی۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے چہلم کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہ کےجلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی لائل پور ٹاؤن ،اے ایس پی گلبرگ ڈی ایس پی سول لائن ،ڈی ایس پی کوتوالی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔سی پی او فیصل آباد نے تمام جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو چیک کیا ۔تمام انٹری پوائنٹس کی چیکنگ کی اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری کیں ۔