لاہور میں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ،4نئے کیسز رپورٹ

رواں سال سرکاری طورپرڈینگی بخارکے کیسزکی مجموعی تعداد58ہوگئی

جمعہ 15 اگست 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ،ڈینگی بخار کے 4نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور مانیٹرنگ مزید سخت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخارکی3نئے مریض رپورٹ ہو ئے ہیں،عزیزبھٹی زون سے ڈینگی بخارکاایک مریض رپورٹ ہوا،رواں سال سرکاری طورپرڈینگی بخارکے کیسزکی مجموعی تعداد58ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :