کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادرپہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا

جمعہ 15 اگست 2025 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادرپر اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزچہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورایم اے جناح روڈ پر واقع علی رضا امام بارگاہ پر نماز ظہرین ادا کی،اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،سیف سٹی سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔

چہلم حضرت امام حسینؓ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔کراچی انتظامیہ نے جلوس کے گزرنے والے راستوں کی صفائی کے لیے اقدامات کیے تھے۔ اس موقع پر میڈیکل کیمپ، واٹرا سٹیشن، ایمبولینس اور دیگر سہولیات بھی موجود تھیں۔چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اما م بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔