جنوبی کوریا ، بندرگاہ پر آئل ٹینکر اور کارگو جہاز میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ، دو زخمی

ہفتہ 16 اگست 2025 10:30

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) جنوبی کوریا میں بندرگاہ پر آئل ٹینکر اور کارگو جہاز میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ شنہواکے مطابق آگ جمعہ کی رات 1 بجکر 4 منٹ پر 2,692 ٹن وزنی آئل ٹینکر اور 24 ٹن وزنی کارگوجہاز میں لگی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت دونوں جہاز دارالحکومت سیئول سے تقریباً 320 کلومیٹر جنوب میں واقع یوسو کی بندرگاہ پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے تھے۔

جہازوں پر سوار عملے کے 18 افراد کو بچا لیا گیا، جن میں 14 افراد ٹینکر اور چار کارگو جہاز پر موجود تھے، تاہم کارگو جہاز کا کپتان ہلاک ہو گیا جبکہ ٹینکر پر سوار دو غیر ملکی ملاح جھلس کر زخمی ہوگئے۔آگ پر ہفتہ کی صبح 7 بجکر 45 منٹ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :