نوشہرہ، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ تمام محکمے ہائی الرٹ

ہفتہ 16 اگست 2025 12:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ تمام محکمے ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلعی افسران پوری رات فلڈ کنٹرول روم میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کرتے رہے اور متعلقہ اداروں کے ہمراہ دریائے کابل میں پانی کی سطح کا جائزہ لیتے رہے۔

حکومت اور اس کی تمام مشینری سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کےلیے مکمل طور پر فعال ہے. انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ دفعہ 144 کے تحت دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت نہ کریں اور اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کے نمبر 09239220098، 09239220099، 0923610931 پر فوری اطلاع دیں.

متعلقہ عنوان :