سیالکوٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا دوسرا مرحلہ شروع

ہفتہ 16 اگست 2025 14:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع )سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ہفتہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے میں وہ کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے جو 7 ایکڑ یا اس سے زیادہ رقبہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت کاشتکاروں کو 75 ہارس پاور یا اس سے زائد ہارس پاور کے ٹریکٹروں پر فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ خواہشمند کاشتکار اپنی درخواستیں آن لائن پورٹل https://gts.punjab.gov.pk کے ذریعے یکم ستمبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں سبسڈی پر 9500 ٹریکٹرز کاشتکاروں میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے گئے تھے، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 20 ہزار ٹریکٹرز 10 لاکھ روپے سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صوبے میں جدید مشینی زراعت کے فروغ اور زرعی پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :