بھارتی وزیراعلی کے پروٹوکول نے 13 سالہ طالبعلم کی جان لے لی

ہفتہ 16 اگست 2025 16:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)جودھپور میں وزیراعلی راجستھان کے قافلے کے لیے ٹریفک روٹ تبدیل کرنے کے بعد ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار تین طلبہ کو کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

واقعہ ایئرپورٹ تھانہ کے علاقے میں پیش آیا جب طالبِ علم برکت اللہ خان اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے اور وزیراعلی بھجن لال شرما اسی روٹ سے شہید سمارک جار رہے تھے۔قافلے کی تیز رفتار گاڑی نے طالبِ علم کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں برکت اللہ موقع پر بھی جاں بحق ہو گیا۔بھارتی میڈیا روپورٹس کے مطابق جاں بحق بچے کے لواحقین نے انتظامیہ پر سنگین غفلت کا الزام لگایا ہے۔