پولیس نے ماں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 16 اگست 2025 16:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) کلر سیداں پولیس نے ماں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا اسے کمرے میں بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

(جاری ہے)

خاتون کی شکایت پر کلر سیداں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے ساتھ ناروا سلوک یا تشدد ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :