ڈیزل کی قیمتوںمیں کمی کے بعد کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی

مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے 320 روپے تک کمی کر کے اطلاق کر دیاگیا

ہفتہ 16 اگست 2025 17:26

ڈیزل کی قیمتوںمیں کمی کے بعد کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) ڈیزل کی قیمتوںمیں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے ہیں،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے 320 روپے تک کمی کردی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے،لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے ،لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ،لاہورسے رحیم یارخاں کا کرایہ 140 روپے کمی کے بعد 2810 روپے جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپے کمی کے بعد 5800 روپے مقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 320 روپے کمی کے بعد 6040 روپے مقرر کیا گیا۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہوررانا محسن کے مطابق نئے کرائے ناموں پر فوری عملدرآمد کرائیں گے۔