چین، کاربن اخراج میں کمی کے لیے دنیا کا سب سے ہمہ گیر چینی پالیسی نظام کا حامل

ہفتہ 16 اگست 2025 17:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک بھر میں کاربن اخراج اور آلودگی میں کمی، ماحول دوست شعبہ جات کی وسعت اور ترقی کے فروغ اور معاشی اور سماجی ترقی کی جامع سبز تبدیلی کو تیز کرنے کے لئے بھر پور تعاون اور کوششیں کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے دنیا کا سب سے ہہ گیر پالیسی نظام قائم کیا ہے اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر اور معاشی اور سماجی ترقی کی مجموعی ترتیب میں کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کو شامل کیا گیا ہے۔

چین نے سبز اور کم کاربن والی سرکلر معیشت کے نظام کی تعمیر کو تیز کیا ہے، صنعتی ڈھانچے میں گہری اصلاحات کی ہیں اور صنعتوں کے سبز ہونے کے معیار کو بلند کیا ہے۔ چین نے اب تک قومی سطح کے 66 اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کے کلسٹرز، 6400 سے زائد قومی سطح کی سبز فیکٹریوں اور 490 سے زیادہ سبز صنعتی زونز کو فروغ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :