سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 36روپے کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی بوری کے اوسط نرخ 1412روپے ہوگئے

ہفتہ 16 اگست 2025 18:31

سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 36روپے کی کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیمنٹ سستا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی بوری 36 روپے سستی ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1412روپے ریکارڈ کی گئی، ایک سال پہلے 50 کلو سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1448روپے تھی۔

(جاری ہے)

بعض شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1510روپے تک بھی فروخت ہورہی ہے تاہم اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری 1367اور راولپنڈی میں 1372روپے کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوجوانوالہ میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1440، سیالکوٹ 1430، لاہور 1443، فیصل آباد میں 1370، سرگودھا 1400، ملتان 1409، بہاولپور1440اور کراچی میں 1367روپے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں سیمنٹ کی فی بوری کا ریٹ 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، پشاور میں 1350، بنوں میں 1340، کوئٹہ 1510اور خضدار میں 1483رہا۔