ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے انسدادِ سموگ کے تحت سخت کارروائیاں

ہفتہ 16 اگست 2025 19:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے انسدادِ سموگ کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس دوران چار بھٹوں کے خلاف ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات احمد حسن کی نگرانی میں کی جانے والی کارروائی میں جن بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ان میں خالد جاوید اینٹوں کا بھٹہ 86/6-آر، حسین اینٹوں کا بھٹہ 82/6-آر، اجوہ اینٹوں کا بھٹہ 50-جی ڈی اور رانا عابد اینٹوں کا بھٹہ 50-جی ڈی ساہیوال شامل ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد حسن نے کہا کہ بھٹہ خشت سے اٹھنے والا دھواں فضائی آلودگی اور سموگ کا بڑا سبب ہے جس سے شہری صحت براہِ راست متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی بھٹہ مالک کو ماحول دوست ٹیکنالوجی (زِگ زیگ) اپنانے سے گریز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات کی طرف سے واضح کیا جا چکا ہے کہ بھاپ پیدا کرنے والے بوائلرز اور فرنسز استعمال کرنے والی تمام فیکٹریوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ناگزیر ہوگی جن کی لائیو فیڈ براہِ راست ای پی اے سے منسلک کی جائے گی اوررواں ماہ کے اختتام تک عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ صنعتی یونٹس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :