مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی

ہفتہ 16 اگست 2025 20:44

مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نواحی گائوں ڈالہ واہگہ میں نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بتایا گیا کہ ہے کہ ڈالہ واہگہ کے رہائشی علی حسن کو ڈیرہ سیکھواں کے رہائشی رحمان عرف بلی نے ایک نازیبا ویڈیو بھیجی ۔

(جاری ہے)

علی حسن نے منع کیا کہ ایسی ویڈیو نہ بھیجے جس پر دونوں میں موبائل کال پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تو رحمان عرف بلی بندوق لیکر علی حسن کے گھر پہنچ گیا اور گھر کے باہر ہی کھڑے علی حسن پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر علی حسن اور اہل محلہ محمود حسن مزمل سمیت چار افراد زخمی ہوگے جن میں 11سالہ گیارہ علی حیدر بھی شامل ہے ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نارنگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم رحمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :