فیصل آباد، نصرت فتح علی خان کی برسی کل منائی گئی

ہفتہ 16 اگست 2025 23:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء) نصرت فتح علی خان کی برسی آج منائی گئی ، آن لا ئن کے مطا بق عظیم صوفی قوال ،موسیقار اور گلو کار استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 28برس بیت چکے ہیں ، مگر ان کی جادوئی آواز آج بھی سننے والوں کے دلوں کو چھولیتی ہے ، 13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہو نیوالے نصرت فتح علی خا ن نے قوالی کو عالمی سطح پر روشناس کرایا ،انکی آواز میں ایسی روحا نیت ،طاقت اور سوز تھا کہ معین بے خود ہو جاتے ،یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے ، دم مست قلمدر اور اللہ ہو جیسی لازوال قوالیوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا ،انہوں نے نہ صرف پا کستا ن بلکہ دنیا بھر میں اپنی فنکار انہ مہا رت کا لو ہا منوایا اور صوفی موسیقی کو مغرب تک پہنچایا ان کے انداز قوالی کو آج بھی نئے فنکار مشعل راہ ما ننے ہیں ،استاد نصرت فتح علی خا ن 16اگست 1997کو انتقال کر گئے ،مگر ان کا فن اور آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :