اداکارہ صائمہ نور نے فٹنس کیلئے جم جوائن کر لیا

صائمہ نور کی جِم کرتے ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں کی تعریف

جمعہ 15 اگست 2025 12:43

اداکارہ صائمہ نور نے فٹنس کیلئے جم جوائن کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ صائمہ نور کی وائرل جِم ویڈیو مداحوں کے لیے فٹنس موٹیویشن بن گئی۔ صائمہ نور اپنی خوبصورتی، دلکشی اور اسکرین پر جادوئی موجودگی کے باعث چار دہائیوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صائمہ نور آج بھی پہلے کی طرح خوبصورت، فٹ اور اسٹائلش ہیں، وہ اب کم پروجیکٹس کرتی ہیں لیکن اسکرین پر ان کی واپسی ہمیشہ دھماکے دار انداز میں ہوتی ہے۔

اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا خاص خیال رکھنے والی صائمہ نور اب بھی باقاعدگی سے جِم جاتی ہیں تاکہ خود کو صحت مند اور متحرک رکھ سکیں۔حال ہی میں جِم میں ورزش کرتی ہوئی ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے دیکھ کر مداح فٹنس موٹیویشن حاصل کر رہے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔