نیٹ فلکس سیریز ویڈنس ڈے سیزن 2 پارٹ 2 کا ٹریلر، پرنسپل ویمز کی واپسی

جمعہ 15 اگست 2025 12:40

نیٹ فلکس سیریز ویڈنس ڈے سیزن 2 پارٹ 2 کا ٹریلر، پرنسپل ویمز کی واپسی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)مقبول نیٹ فلکس سیریز ویڈنس ڈے سیزن 2 کے پارٹ 2 کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ گوینڈولین کرسٹی کی بطور پرنسپل ویمز کے ویڈنس ڈے کی روحانی رہنما کے طور پر واپسی ہوئی ہے۔ویڈنس ڈے سیزن 2 کے پارٹ 2 کے ٹریلر کی پہلی 4 اقساط 6 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئیں۔آخری 4 اقساط کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے، جس میں مداحوں کو ویڈنس ڈے ایڈمز کے لیے آنے والی افراتفری کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چوتھی قسط کا اختتام اس وقت ہوا جب ویڈنس ڈے (جینا اورٹیگا)کو ٹائلر(ہنٹر ڈوہان)نے ویلو ہل نفسیاتی اسپتال کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا۔ٹریلر کا آغاز اس کے کوما سے جاگنے کے منظر سے ہوتا ہے، وہ پرنسپل ویمز کو نرس کی لباس میں دیکھتی ہے۔ آخری 4 اقساط میں مداحوں کے درمیان سب سے بڑا سوال لیڈی گاگا کی موجودگی کے بارے میں ہے۔ٹریلر میں ان کی کوئی تصویر تو نظر نہیں آتی لیکن جب یہ جملہ سنائی دیتا ہے’’خبردار، اس کی قیمت چکانی پڑے گی‘‘، تو آواز لیڈی گاگا جیسی لگتی ہے۔