محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزکے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقیاں و تعیناتی

ہفتہ 16 اگست 2025 23:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق حکومتِ پنجاب نے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دیتے ہوئے مختلف عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر عامر رسول کو بطور ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب، احمد نوید احسن کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ(سنٹرل زون) فیصل آباد، ہارون غنی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) لاہور اور الیاس رضا کلاچی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ساؤتھ زون) ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے مزید کہا ہے کہ یہ تعیناتیاں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر SOEI-I-46/25 کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔