سیالکوٹ پولیس میں احتساب کا عمل جاری،ایک اہلکار ملازمت سے برطرف، متعدد کو محکمانہ سزائیں

ہفتہ 16 اگست 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی قیادت میں سیالکوٹ پولیس میں شفاف، غیر جانبدار اور مؤثر احتسابی نظام پوری قوت سے نافذ العمل ہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس لائنز سیالکوٹ میں منعقدہ اردل روم کے دوران سپیشل ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 01 کانسٹیبل کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر، 13 اہلکاروں کو سروس ضبطی، پرموشن بندی، اور سنشور سمیت دیگر محکمانہ سزائیں دی گئیں جبکہ معمولی خلاف ورزیوں پر وارننگ جاری کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ پولیس کا اولین فریضہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کا تحفظ ہے۔ اس مشن میں وہی افسران و اہلکار شامل رہیں گے جو ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا نظام مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :