تربت یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 18 اگست سے ہوگا

ہفتہ 16 اگست 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) تربت یونیورسٹی میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کلاسز کا دوبارہ آغاز 18 اگست سے ہوگا ۔ تربت یونیورسٹی میں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام پرکلاسز اورتمام تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 18 اگست 2025 سے ہو گا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخ سے باقاعدگی کے ساتھ نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں میں حاضری یقینی بنائیں ۔ گرلز اور بوائز ہاسٹلز 17اگست سے دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کی واپسی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ بس سروس/ٹرانسپورٹ 18اگست سے اپنے مقررہ روٹس اور شیڈول کے مطابق بحال ہو گی۔