فیصل آباد میں انٹرنیٹ کمپنی سے کروڑوں روپے کا فراڈ بے نقاب

اتوار 17 اگست 2025 11:25

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)این سی سی آئی اے فیصل آباد نے انٹرنیٹ کمپنی میکسول سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث سابق ملازم کاشف جاوید کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے مطابق ملزم نے ملازمت کے دوران خفیہ ڈیٹا چرایا اور غیرقانونی آئی ایس پی نیٹ ورک قائم کیا، جبکہ ملزمان کاشف جاوید اور عطا اللہ کے درمیان کروڑوں روپے کے خفیہ لین دین کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

شواہد کے مطابق ملزم نے پندرہ کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا اور ڈیلرز و وینڈرز کے ساتھ بھاری ٹرانزیکشنز بھی کیں۔ عدالت سے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ این سی سی آئی اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ گینگ دیگر اداروں کے ساتھ بھی بڑے پیمانے پر فراڈ میں ملوث رہا ہے۔