مولانا عبد القدوس قارن کے انتقال سے معتمد علم کا باب بند ہوگیا‘جے یو آئی(س)

غم کی اس مشکل گھڑی میں ہم انکے تمام پسماندگان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ‘علماء کا مشتر کہ بیان

اتوار 17 اگست 2025 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س )کے مرکزی امیر مولانا عبد الحق ثانی، ناظم اعلی شاہین جمعیت مولانا سید محمد یوسف شاہ ،مولانا عبد القدوس نقشبندی، مولانا قاری اعظم حسین، مفتی حبیب الرحمن درخواستی، مولانا عبد الواحد خطیب ،مولانا طیب عثمانی ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا مولانا عبد القدوس قارن کے انتقال سے علم وعمل اور جرات کا ایک معتمد باب بند ہوگیا ہے وہ اپنے والد گرامی امام اہلسنت حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کی صحیح تصویر تھے ان تحریری وتقریری قومی وملی جملہ خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا غم کی اس مشکل گھڑی میں ان کے تمام پسماندگان خاص طور پر انکے برادر محترم علامہ زاہد الراشدی کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے لیے مغفرت کاملہ اور بلندی درجات کی دعائیں کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :