کراچی،محکمہ فائر بریگیڈ میں پسند ناپسند کی بنیاد پر افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر اور افسر ہمایوں خان کے خلاف تین چارجز نوٹ شیٹ تیار، چیف فائر آفیسر کو ارسال

اتوار 17 اگست 2025 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ فائربریگیڈ میں مبینہ طور پرپسند ناپسند کی بنیاد پرافسران کو نوازنے کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جبار مدھو اور افسر ہمایوں خان کے خلاف تین سنگین نوعیت کے چارجز پر مشتمل نوٹ شیٹ مرتب کی گئی ہیں، جسے باقاعدہ طور پر چیف فائر آفیسر کو ارسال کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نوٹ شیٹ میں درج الزامات کے مطابق دونوں افسران پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا ایندھن فروخت کرنے اور محکمانہ امور میں سنگین کوتاہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس سے ادارے کو بھاری نقصان پہنچا۔تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق چیف فائر آفیسر نے نوٹ شیٹ اعلی افسران کو ارسال کرنے کے بجائے دبادیا، جس کے نتیجے میں کارروائی موخر ہو گئی۔محکمہ فائر بریگیڈ کے اندرونی ذرائع کے مطابق نوٹ شیٹ کے باوجودافسرہمایوں خان کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر ادارے کے دیگر افسران اور ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اگر معاملے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئیں تو محکمے کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :