کراچی، کھانا دینے سے انکار پر شاہین فورس کے اہلکار اور ہوٹل ملازمین گتھم گتھا ہوگئے

اتوار 17 اگست 2025 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)لیاقت آباد میں ویڈیو بنانے پر شاہین فورس کے اہلکار اور ہوٹل ملازمین گتھم گتھا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے لیاقت آباد تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں ویڈیو بنانے پر شاہین فورس کے اہلکار اور ہوٹل ملازمین گتھم گتھا ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، تھانہ لیاقت آباد شاہین فورس کے اہلکار ہوٹل پر کھانا لینے گئے، ہوٹل انتظامیہ نے مبینہ طور کھانا دینے سے انکار کیا۔

اس دوران پولیس اہلکاروں اور ہوٹل انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور ہوٹل کا ایک ملازم پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے لگا، ویڈیو بنانے سے روکا تو ہوٹل ملازم نے باوردی اہلکار کو دھکا دیا۔ملازمین اور اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :