کھاریاں،صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ،مختلف جرائم میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

اتوار 17 اگست 2025 14:45

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ،مختلف جرائم میں ملوث 12 ملزمان گرفتار ،گرفتار ملزمان سے اسلحہ ناجائز 03 عدد پسٹلز , 01 عدد 8MM رائفل ,01 عدد رائفل 222بور، 55 لیٹر شراب ، 537 گرام چرس برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او رانا عمر فاروق کی زیر قیادت پولیس کی نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ اوتھانہ منگووال سب انسپکٹر محمد اختر حسین نیاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں و اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان میں 1.سرفراز 2. شمریز 3. طیب 4. وقاص شامل ہیں ۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 30 لیٹر شراب اور 1 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں سب انسپکٹر شفقت محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل احمد کوگرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ SI عابد رسول نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1.مرتضی 2. اسجد علی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ii سب انسپکٹر ظفر اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں 1.صفدر حسین 2. محمد شکیل 3.علی نعمان 4. عبدالرحمان شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر01 عدد 8MM رائفل ، 01 عدد رائفل 222 بور، 01عدد پسٹل 30 بوراور 15 لیٹرشراب برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر عباس علی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم امان اللہ کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 537 گرام چرس برآمد کرلی ۔