ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

اتوار 17 اگست 2025 15:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودھا رانا محمد ابوبکر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اتوار کو منعقدہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کامران حیدر، مارکیٹ کمیٹی ، محکمہ خوراک، تاجر و صارفین نمائندگان اور ریٹیلرز نے شرکت کی۔اجلاس میں 18 بنیادی اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا باہمی مشاورت سے تعین کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کی حتمی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیمتیں کاروبار دوست پالیسی کے تحت مقرر کی گئی ہیں تاکہ تاجر اور صارف دونوں کا مفاد محفوظ رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر نگرانی یقینی بنائی جائے جبکہ زائد المیعاد اشیاء کی فروخت کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی کہ وہ گراں فروشی یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :