پشاور، انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کیلئے ٹیسٹ 24 اگست کو منعقد ہوگا

اتوار 17 اگست 2025 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے لیے ٹیسٹ 24 اگست کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان انجینئرنگ یونیورسٹی کے مطابق ایم ایس سی ، ایم فل اورپی ایچ ڈی داخلہ شیڈول کے مطابق آن لائن رجسٹریشن 22 اگست تک جاری رہے گی۔ داخلہ فارم 25 اگست سے5 ستمبرتک وصول کیے جائیں گے۔