میری سیاست روایتی نعروں سے ہٹ کر عوامی فلاح و بہبود پر مبنی ہے،ہمایوں اختر خان

اتوار 17 اگست 2025 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این ای97 کا دورہ کیا اور اس دور ان ہمایوں اختر خان نے حلقے میں کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ حلقے کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 160 ملین سے زائد فنڈز دیے گئے ہیں، عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہمارا فرض ہے اور اس کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ رواں مالی سال میں عوام کو حلقے میں ترقی ہوتی نظر آئے گی۔اٴْنہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 97 میں روایتی سیاست کا خاتمہ ہوا ہے، تاندلیانوانہ برسوں سے برادری اور خاندانی سیاست کا مرکز رہا۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میری سیاست روایتی نعروں سے ہٹ کر عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی ویڑن پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :